خبروں کی دنیا
رپورٹر: ابو خالد
حالات سے واقفیت وقت کی ضرورت ہونے کے ساتھ ساتھ دینی ضرورت بھی ہے ، چنانچہ ائمہ میں سے کسی امام سے منقول ہے کہ حالات سے ناواقف شخص فتوی دینے کا اہل نہیں ہے ۔ اب ان حالات میں کچھ روز مرہ کے حالات ہیں ، کچھ عرفی اور عادتی حالات ہیں ، ان سب کا جاننا خصوصاً آج کے دور میں نہایت اہم ہے ۔ اسی کے پیشِ نظر " ماہنامہ رفاقت" میں شمارہ ہذا سے ایک اور عنوان" خبروں کی دنیا " کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ تاکہ کسی حد تک خبروں سے آگاہی حاصل ہوسکے ۔ واللہ المؤفق ۔
ہندوستان کی تازہ خبریں:-
آندھرا پردیش کے کرنول میں جمعہ کی صبح ایک بس میں آگ لگنے سے 20 افراد زندہ جل کر ہلاک ہو گئے۔ اس دردناک حادثے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ واقعے کے بعد سے تحقیقات جاری ہیں۔ ابتدائی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کاویری ٹریولز کی بس نے کئی ٹرانسپورٹ قوانین کی صریح خلاف ورزی کی تھی، جس کے نتیجے میں یہ خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔
دراصل، آندھرا پردیش کے کرنول میں ہونے والے اس بس حادثے کی تفتیش جاری ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ حیدرآباد سے بنگلورو جا رہی بس میں آگ لگنے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، جس بس میں یہ حادثہ پیش آیا، اس میں 234 اسمارٹ فونز رکھے ہوئے تھے۔ فورینزک ماہرین کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر ان فونز کی بیٹریاں پھٹنے کی وجہ سے بس میں شدید آگ لگ گئی، جس کے باعث مسافر زندہ جل گئے۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، ان اسمارٹ فونز کی کل قیمت تقریباً 46 لاکھ روپے تھی۔ یہ فونز حیدرآباد کے ایک تاجر “منگناتھ” کے ذریعے پارسل میں بنگلورو کی ایک ای کامرس کمپنی کو بھیجے جا رہے تھے۔ مگر منزل تک پہنچنے سے پہلے ہی یہ بھیانک دھماکہ ہو گیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ فونز میں آگ لگنے کے ساتھ ساتھ بیٹری پھٹنے کی آوازیں بھی سنائی دے رہی تھیں۔
"مکہ ہندوستان کا حصہ تھا!"
12 اکتوبر کو غازی آباد، اتر پردیش میں، ہندو راہب یتی نرسمہانند نے مسلمانوں کو نشانہ بناتے ہوئے ایک تقریر کی، جس میں -حسب عادت- اسلام کو ایک "کفر" قرار دیا جو عرب میں شروع ہوا اور "دنیا بھر میں پھیل گیا" اور یہ دعویٰ کیا کہ مکہ اور شام کبھی ہندوستان کا حصہ تھے!
یوپی کے میرٹھ شہر کے شاستری نگر میں 35 سال پرانی سنٹرل مارکیٹ کو غیر قانونی تعمیرات بتاتے ہوئے منہدم کرنے کے لیے بلڈوزر کا استعمال کیا گیا۔ عمارت کو گھنٹوں میں گرا دیا گیا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر غیر قانونی تعمیرات مسمار کی گئیں۔
لوگ روتے ہوئے دیکھے گئے... تاجر افسردہ تھے... ایک خاتون کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے... جس میں وہ کہتی ہیں، "اگر حکومت چاہتی تو کوئی حل نکال سکتی تھی، ہماری نوکریاں بچائی جا سکتی تھیں۔"
*"آر ایس ایس کی لڑائی مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف نہیں ہے، بلکہ ہندوؤں کے خلاف ہے جو برابری کے لیے لڑتے ہیں۔ وہ انہیں ختم کرنا چاہتے ہیں۔ فرقہ پرستی ایک مذہب کا اندرونی مسئلہ ہے، اور توجہ ہٹانے کے لیے باہر کے لوگوں کو دشمن کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔"*
پروفیسر شمس الاسلام
ANI کی رپورٹ کے مطابق لکھنؤ کے ایک مندر کے احاطے میں بیٹھے ایک بزرگ دلت شخص نے بیمار ہونے کے دوران غلطی سے اپنے جسم پر پیشاب کردیا۔ مدد کرنے کے بجائے، آر ایس ایس کے ایک مضبوط رکن نے بیمار شخص کو پیشاب چاٹنے پر مجبور کیا اور پھر اسے مارا۔
کانگریس کے ایک وفد نے متاثرہ سے ملاقات کی اور اسے مدد کا یقین دلایا۔
مہاراشٹر: بلڈوزر نے مسلمانوں کے گوشت کی دکان کو منہدم کردیا!
16 اکتوبر کو سمبھاج نگر (اورنگ آباد) میں گائے کے محافظوں نے رضیہ بف شاپ پر گائے کا گوشت فروخت کرنے کا الزام لگایا، جس سے حکام نے اسے بلڈوز کرنے کے لیے کہا۔
بتایا گیا ہے کہ اس بلڈوزنگ آپریشن سے پہلے گاؤ رکھشکوں اور دکان کے مالک کے درمیان کئی بار جھگڑا ہوا تھا۔
اے آئی کا نیا ماڈل ۔
دھروب راتری دھوارا بنایا گیا"اے آئی فیستا" نے دنیا بھر میں ہل چل مچا دیا ، دیگر اے آئی فیچر سے زیادہ امپرو ہے یہ نیا ورژن ۔ اس میں بیک وقت چٹ جی پی ٹی ، جے می نی ، ڈیپ سیک کے ساتھ ساتھ دیگر اے آئی ایپس دستیاب ہیں ۔
تازہ رپورٹ کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ جرائم انجام دے جانے والے ممالک میں سر فہرست امریکہ اور معا بعد ہندوستان کا ذکر ہے ۔
اے پی سی آر کی رپورٹ میں دعوئی ، ۲۶۵ گرفتار، بریلی سے ۸۹ زیر حراست ، ۲۳ شہروں میں ۴۵ ایف آئی آر ۔
ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سیول رائٹس (اے پی سی آر ) کی تازہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ آئی کو محمد" مہم کے بعد ملک بھر میں مجموعی طور پر 5054 مسلمانوں پر پولیس کے ذریعہ مقدمات درج کئے گئے اور 265 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں صرف بریلی شہر سے ہی 89 گرفتاریاں شامل کے تمام مسلمانوں کے خلاف ہی درج ہوئیں ۔ اے پی سی آرٹیم کے مطابق ، ابھی بھی بریلی کے بار اوری ہیں۔ رپورٹ کے مطابق محض 30 دنوں میں 23 شہروں میں 45 ایف آئی آر درج کی گئیں بی یہ تمام علاقے میں پولیس کی بھاری تعیناتی کے باعث حالات کشیدہ ہیں اور مزید گرفتاریوں کے سبب لوگوں میں خوف کا ماحول ہے ۔
اب مذاق میں بھی کالو، کالو، کالیا نہ کہو، ورنہ سیدھے جیل جاؤ گے۔
الہ آباد ہائی کورٹ نے ایک بڑا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کی رنگت یا شکل کی بنیاد پر اس کا مذاق اڑانا یا کالو، کلوا، کالیا جیسے الفاظ استعمال کرنا اب جرم تصور کیا جائے گا۔ عدالت نے واضح کیا کہ ایسے الفاظ کسی شخص کے وقار اور عزت نفس کو مجروح کرتے ہیں۔ اگر کوئی اس کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اسے جیل جانا پڑ سکتا ہے۔
اب عدالتی حکم کے بعد سوشل میڈیا سے روزمرہ زندگی میں ایسے الفاظ کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
عالمی خبریں ۔
دو سال سے مسلسل جاری اسرائیل حماس کی جنگ میں نیا موڑ ۔
بادشاہان عام کے دستخط کے ساتھ ہوئی جنگ بندی ، اپنی عادت سے مجبور اسرائیل نے کیا دوبارہ حملہ ۔
ترجمان حماس شیخ ابو عبیدہ کے بارے میں لوگوں میں بڑھتے شبہات ۔
اسرائیل نے ایک نئی تصویر جاری کی ابو عبیدہ کی ، اسرائیلی رپورٹ کے مطابق ابو عبیدہ شہید ہوچکے ہیں ، تاہم حماس نے ابھی تک کانفرم نہیں کیا ہے ۔ اللّٰہ کرے یہ مرد مجاہد زندہ ہوں ۔ لیکن جہاں تک رپورٹس کا اندازہ ہے کہ آپ جام شہادت نوش فرما چکے ہیں ۔ واللہ اعلم ۔
اسرائیل حماس جنگ کے دوران فلسطین کے شہید ہونے والے بچوں کی تعداد قریب پینسٹھ ہزار ہے ، جبکہ نو حیات پانے والے بچوں کی تعداد بحمد اللہ قریب دو لاکھ ہے ۔
اسرائیل کی پیہم کوشش کہ دنیا بھر کے یہودیوں کو اسرائیل اور فلسطین میں بسائے ، کے باوجود اب تک قریب ساٹھ ہزار لوگ اسرائیل کو مستقل خیر آباد کہ چکے ہیں ۔
غزة میونسپلٹی: ملبے تلے 15 ہزار سے زائد لاشیں اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے بھاری سامان متعارف کرانے کی اپیل۔
وزارتِ صحت غزہ کا بیان:
وزارت نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی افواج نے 30 شہداء کی لاشیں ریڈ کراس کے ذریعے حوالے کی ہیں۔
اس کے بعد سے اب تک قابض افواج سے موصول جثامین کی کل تعداد 195 ہو گئی ہے۔
بعض لاشوں پر تشدد، مارپیٹ، ہاتھ باندھنے اور آنکھوں پر پٹی باندھنے کے واضح نشانات پائے گئے ہیں۔
تاحال 57 شہداء کی شناخت ان کے اہلِ خانہ کے ذریعے کی جا چکی ہے۔
متحدہ عرب امارات نے اسرائیل میں سفارتخانہ قائم کرنے کے لئے زمین خرید لی ۔
سعودی عرب میں اب بننے جارہا ہے ٹرمپ کے نام کا ٹاؤر " دا ٹرم ٹاؤر"
سعودی عرب کے سابق مفتی أعظم کے چند روز قبل انتقال پر ملال کے بعد اب عالم عرب کے مشہور عالم دین شیخ صالح الفوزان سعودیہ کے مفتی اعظم ، سینیر علما کونسل کے چیئرمین اور وزارت کے عہدے کے ساتھ عالمی تحقیق وفتوی کے جنرل صدر مقرر کیے گئے ہیں ۔
افغان پاک جنگ کے اسباب ۔
بی بی سی نیوز نے قریب ساتھ صفحے کا ایک مضمون شائع کیا ہے ، جس میں حکمرانوں سے اس تعلق سے سوال کیے جانے پر سوائے - اس کے کہ انڈیا ہمارا دشمن ہے ، ہم نے ہر دکھ کی گھڑی میں افغان کا ساتھ دیا باوجودیکہ اس نے ہمارے دشمن سے ہاتھ ملایا یہ عمل ہمیں للکارنے کے مترادف ہے- اور کوئی وجہ نہیں بتا سکے ۔
امرتسر کابل میں اب ہوائی جہاز سے حمل و نقل کا آغاز ، تاکہ بین المملکین ایکسپورٹ امپورٹ میں سہولت ہو ، اور تعلق میں مضبوطی آئے ۔
